45

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا دوسرا جہاز گوادر پورٹ پر کامیابی سے پہنچ گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا دوسرا جہاز گوادر پورٹ پر کامیابی سے پہنچ گیا ہے۔20 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لےکر افغان بحری جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگرانداز ہوا۔گوادر پر افغان جہاز کی کامیاب آمد سے عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے-گوادر پورٹ اب خطے کے لیے ایک اہم تجارتی گیٹ وے بنتا جارہا ہے-گوادر کے ذریعے افغانستان کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی مزید بہتر ہوگی-گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے-گوادر بندرگاہ مکمل طور پر تجارتی سامان سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کے تعلقات مضبوط ہورہے ہیں-گوادر سے ٹرانزٹ کے اخراجات میں کمی کی امید ہے-گوادر پورٹ خطے کی تجارت کا مرکز بن رہاہے-فروری کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا جہاز گوادرپہنچاہے-گوادر کی پیشرفت پاکستان کی کامیاب بحری پالیسیوں کا ثبوت ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں