کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) بین الصوبائی منشیات اسمگلروں کو منشیات برآمدگی کا جرم ثابت ہونے پر بڑی سزا سنادی گئی
ملزمان 1- سفیر احمد ولد منظور احمد 2- شاہدہ زوجہ ذبیح اللہ 3- عائشہ دختر زبیح اللہ کو سال 2024 میں حب کے راستے بلوچستان سے کراچی منشیات ترسیل کرتے ہوئے موچکو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی گئی تھی جن کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 84/24 بجرم دفعہ 6/9(i) 3C امتناع منشیات ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا جو کہ ADJ-ii ویسٹ کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔
تفتیشی افسر انسپکٹر وزیر علی بگٹی کی کیس کی مؤثر پیروی اور عمدہ تفتیش کی بدولت ملزمان کے خلاف جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزمان کو 20/20 سال قید بامشقت اور 10/10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید نے تفتیشی ٹیم تھانہ موچکو کو عمدہ تفتیش پر شاباش دی اور تعریفی سند دینے کا اعلان کیا۔


