پنجاب(ایچ آراین ڈبلیو)آئی جی پنجاب کی ڈاکٹر عثمان انورظل شاہ کےگھر آمد، آئی جی پنجاب کی ظل شاہ کے اہل خانہ، بزرگوں اور بچوں سے ملاقات، عید الاضحٰی کی مبارک باد دی-ڈاکٹر عثمان انور کی ظل شاہ کے اہل خانہ سے گفتگو، خیریت دریافت کی-
آئی جی پنجاب نے ظل شاہ فیملی کے بچوں کو گلے سے لگایا، شفقت کا اظہار کیا-عید الاضحٰی کے موقع پر ظل شاہ کے اہل خانہ کے ساتھ خوشیاں بانٹنے آیا ہوں-ظل شاہ کی فیملی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑیں گے-


