51

12 ویں ڈاکٹر عیسی لیب سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ مینز سنگلز ٹائٹل نادر بچانی کے نام

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) “کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں تو مذید بہتر نتائج سامنے آئیں گے اور وہ ملک کا نام روشن کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین نے حیدرآباد جیمخانہ میں سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ 12 ویں ڈاکٹر عیسی لیب سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عیسی لیب کی سرپرست ڈاکٹر صبیحہ نے کہا کہ عیسی لیب کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر فرحان عیسی نے کہا کہ عیسی لیب شعبہ صحت کے ساتھ ساتھ کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھے گا تاکہ نوجوانوں کو کھیلنے کے مواقع ملتے رہیں۔ جیمخانہ کے صدر ڈاکٹر آغا تاج نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مذید شاندار کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ بھر میں کھیلوں اور کھلاڑیوں فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں اور اسی سلسلے میں دسمبر میں کراچی میں نیشنل گیمز منعقد کرارہے ہیں،اس موقع پر سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے سیںئنر نائب صدر خالد رحمانی نے بھی خطاب کیا۔ کمپیئرنگ کے فرائض ڈاکٹر سعد بلوچ نے انجام دیئے۔ مینز سنگلز کے فائنل میں نادر بچانی نے سخت مقابلے کے بعد بلال خان کو 4-8 سے شکست دے کر سندھ رینکنگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، فائنل میچ اور تقریب تقسیم انعامات میں ممبر صؤبائی اسمبلی صابر قائمخانی، سیکریٹری جیمخانہ طارق باجاری، عبدالملک یوسفانی، حاجی نثار میمن، اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد سعودبلوچ،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر ثناء علی، ایگزیکیٹو ممبر عائشہ ارم، حیدرآباد ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر جاوید ریاڑ، سینئر نائب صدر شبیر گل، سیکریٹری رفیع احمد درباری، آرگنائزنگ کمیٹی کے محمد سرور احمد، عیسی جی, اکرم شاہد، رئیسہ، حیدرآباد اولمپک کے رمیزراجہ، انیلا مہوش اور دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں