48

چیف ایگزیکٹوآفیسرواٹرکارپوریشن کا نجی نیوزچینل کی والدہ کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیف ایگزیکٹوآفیسرواٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اورچیف آپریٹنگ آفیسرانجینئراسداللہ خان نےنجی نیوز چینل کے سینئر رپورٹر الطاف چنا کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں واٹر کارپوریشن کے تمام افسران و ملازمین الطاف چنا سمیت مرحومہ کے دیگر تمام سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کی مغفرت فرمائے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں