سندھ ہائی کورٹ‌ نے ڈبل لیز کے خلاف سرکاری افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا کیس مسترد کر دیا

سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری افسران کے خلاف دوبار لیز جاری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا معاملہ

ڈائریکٹر لینڈ کے ایم سی صباح الاسلام اور شوکت شیخ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش

کے ایم سی نے 1978میں لیاری میں پلاٹ کی لیز میرے والد کے نام جاری کی، رسول بخش درخواست گزار

1996میں گینگ وار کے دوران اسی پلاٹ کی لیز کسی اور کو جاری کی گئی ، درخواست گزار

ڈبل لیز کرنا جرم ہے، ذمہ داران کے خلاف فوجداری مقدمے کے اندراج کی درخواست اینٹی کرپشن کورٹ نے مسترد کردی، درخواست گزار

ہائیکورٹ ذمہ دار افسران کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت جاری کرے، استدعا

فرائض کی ادائیگی کے دوران غلطی کے الزام میں فوجداری مقدمہ درج نہیں ہوسکتا ، شوکت شیخ ایڈووکیٹ

درخواست گزار مسلسل سرکاری افسران کو ہراساں کررہا ہے، وکیل کے ایم سی

جن افسران کے خلاف الزام عائد کیے جارہے ہیں وہ ریٹائرڈ ہوچکے ہیں، وکیل کے ایم سی

عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل کی سماعت کے بعد درخواست خارج کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں