ملزم ارمغان نے مدعی کو وکیل کو دھمکیاں دینے کا اعتراف کر لیا

کاراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ملزم ارمغان کی اپنے خلاف درج مقدمات میں پیش ہونے والے وکیل کو دھمکیاں دینے کا کیس کی سماعت میں کیس کے تفتیشی افسر نے ملزم ارمغان کے خلاف کیس کا ضمنی چالان جمع کرادیا ، ملزم ارمغان نے وکیل کو دھمکیاں دینے کا اعتراف جرم کرلیا ہے،چالان میں انکشاف، ایڈوکیٹ سیف جتوئی ارمغان کے خلاف درج مقدمات میں مدعی کی طرف سے پیش ہوتے تھے، يہ مقدمات ارمغان پر تھانہ گزری اور تھانہ درخشاں میں درج تھے،ارمغان نے اپریل 2024 کو وکیل اور اسکی فیملی کو واٹس آپ پر گندی گالیاں دی، ارمغان نے آرمی کی دھمکی بھی دی اور گھر سے اٹھانے کا بولا، ملزم کے خلاف وکیل نے تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کروایا، ملزم کی عدم گرفتار پر چالان داخل دفتر کردیا گیا تھا، 17 فروری کو پولیس نے ارمغان سے تفتیش کے لیے اے ٹی سی کلفٹن سے اجازت لی ،ملزم نے جیل میں تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں