49

ٹاون میونسپل کارپوریشن منگھو پیرکی صدارت میں کونسل کا گیارواں اجلاس منعقد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ٹاون میونسپل کارپوریشن منگھو پیر چیئر مین حاجی نواز علی بروہی کی صدارت میں کونسل کا گیارواں اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز کلام پاک کی تلاوت اور قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا ۔اجلاس میں یوم تشکر اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے گئے اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی ۔

اس موقع پر چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے 28 مئی یومِ تکبیر کی مناسبت سے خصوصی گفتگو کی اور بلوچستان کے مقام چاغی میں ہونے والے ایٹمی تجربات کو پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہداء ہماری شناخت اور ہماری طاقت ہیں، ان کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے سائنسدانوں، عسکری قیادت اور محب وطن رہنماؤں کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر دنیا میں اس کا مقام مضبوط کیا۔

اجلاس میں مختلف بحث و مباحثے کے بعد کئ قرار دادیں منظور کی گئی جن میں عید الاضحی کےلئے ایمرجنسی کاموں کے حوالے سے فنڈز کی منظوری-

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے افسران و عملے کے حج پر روانگی کے بعد کونسل سےاظہارتشکراورنگی ٹاؤن یو سی ون کے چیئرمین عامر بھٹو کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا گیا اور دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔

اس موقع پر مختلف کمیٹیوں کا اجرا کیا گیا اور ان کے نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے ۔اس موقع پر چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔یہ کونسل ممبران میری طاقت ہیں اور یہ افسران و عملہ میرے بازو ہیں ۔جس طرح دو سال میرے کونسل ممبران اور افسران نے میرا ساتھ دیا ہے امید رکھتا ہوں اگے بھی ہم ساتھ مل کر منگھوپیر ٹاؤن کو ماڈل ٹاؤن بنانے میں کامیابی ضرور حاصل ہوگی۔ اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کونسل ممبر علی اکبر کاچھیلوں نے کہا پچھلے دو سالوں سے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے ان کے اقدامات مایوس کن ہیں جن پر ہمیں سخت تحفظات ہیں۔ جس کے لیے ہم اعلی قیادت تک یہ تحریری طور پر شکایات درج کرا چکے ہیں ان کے کام نہ کرنے کے سبب ٹاؤن کو اپنے وسائل کو بروئے کار لانا پڑتا ہے اور اپنی مدد اپ کے تحت اپنے ٹاؤن کی یوسیز کو الائشوں اور ان سے اٹھنے والے تعفن سےپاک کرنا پڑتا ہے ۔ قائد حسب اختلاف حبیب اللہ سواتی نے کہا ۔ہم دوسری جماعت سے تعلق رکھتے ہیں مگر حاجی نواز علی بروہی کی قیادت تمام اپوزیشن ممبرز مطمئن ہیں اور اپ سے امید رکھتے ہیں کہ اگے بھی اپ ہمارے ساتھ اسی طرح حسن سلوک روا رکھیں گے ۔حاجی نواز علی بروہی نے کہا ۔عید الاضحی کے حوالے سے میں اپنے کونسل ممبران کہ ہمراہ میئر کراچی سے ملاقات جلد متوقع ہے جس میں ہم اپنے تمام مسائل سے اگاہ کریں گے اور مل کر حل تلاش کریں گے ۔جس طرح ماضی میں سولڈ ویسٹ نے ہمیں بروز عید بے یار و مددگار چھوڑ دیا تھا یہ عمل دوبارہ نہ دہرایا جائے ۔اجلاس کے اختتام پر پاکستان کے حق میں پرزور نعرے بازی کی گئی ۔اجلاس میں موجود ۔ وائس چیئرمین رانا عارف ، میونسپل کمشنر آغا خلیق ،سپریڈنٹ انجینیئر پیر شوکت شاہ، افسر مالیات فیاض محمد چنا، کونسل ممبر علی اکبر کا چھیلو،کونسل ممبر نور محمد چنا، قائد حزب اختلاف حبیب اللہ سواتی ،کونسل ممبر علی حسن بروہی، کونسل ممبر حسن بلوچ، اقبال میدانی، حافظ عمران، جبران، مشتاق احمد ،کونسل ممبر خلیفہ میر محمد، کونسل ممبر بخت نثار، یوتھ کونسلر سلیم ، کونسل ممبر کوثر اقبال، شازیہ بلوچ، شاکرہ، ساجد ٹرانس جینڈر و دیگر بھی موجود تھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں