کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے بجٹ کی تیاری ودیگر اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود زیادہ سے زیادہ بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے،مالی سال 2025-26 میں صفورا ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نمایاں کام ہوتے دکھائ دینگے اسی لحاظ سے ایسا متوازن بجٹ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں ترقیاتی کاموں کیلئے خطیر رقم رکھی جائے ساتھ ہی لوکل ٹیکس ریکوری کے محکمہ جات میں بہتری لانے کیلئے اصلاحات کی گئ ہیں جس سے اس سال کافی بہتری آئ ہے اسے مزید بہتری کی جانب گامزن کررہے ہیں ،ٹاؤن میں جو مسائل موجود تھے اس سے کافی حدتک باہر آچکے ہیں ،ٹاؤن میں ملازمین ڈیوٹی پر حاضر کرنے کے بعد میونسپل سروسز کی فراہمی پر معمور کردئیے گئے ہیں انہوں نے ایک اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہریالی کا فروغ بنیادی ترجیح ہے صفورا ٹاؤن میں گرین بیلٹس ،چوراہوں اور پارکوں کی بہتری پر کام ہورہا ہے جسے بہتری کی جانب گامزن کیا جارہا ہے بہت جلد صفورا ٹاؤن کراچی کے ہرے بھرے ٹاؤن میں شامل ہوگا.
اس موقع ڈائریکٹر بجٹ محمد اکرم خان،ڈائریکٹر پارکس غوث بخش کھاکھرانی،ڈپٹی ڈائریکٹر عبالمالک مہر سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران اور اراکین کونسل نے شرکت کی.
59


