کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ محمد اسلم خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کراچی کا80 فیصد انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے اور اس کو تباہ ٹینکر مافیا کر رہا ہے کیونکہ 60 ٹن کے ٹینکر کراچی کی سڑکوں پہ چلائے جا رہے ہیں جس سے ایکسیڈنٹ بھی ہوتے ہیں اور قانون کی خلاف ورزی بھی ہوتی ہے سپریم کورٹ نے ارڈر دیا تھا کہ ڈبل ویٹ والے نہیں چلائے جائیں گے لیکن کراچی شہر میں 60 ٹن سے زیادہ کی ٹینکر چلائے جا رہے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہے اور شہر کی تباہی بھی ہے ہم وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ان بڑے بڑے ٹینکروں کو بند کیا جائے کراچی کے انفراسٹرکچر کو درست کیا جائے اسٹریٹ لائٹ کو درست کیا جائے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے امن و امان کی صورتحال کو بہتر کیا جائے. کراچی کی تمام سیاسی و سماجی تنظیمیں انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔
55


