کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تفتیشی ٹیم تھانہ ماڑی پور کی 03 بچوں سمیت خاتون کے اغواء کیس میں مزید پیش رفت، خاتون کو بچوں سمیت بازیاب کرکے اہل خانہ کے حوالے کردیا۔لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کے مطابق خاتون اور بچوں کے اغواء کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد سہیل ولد عبد الغنی کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا کہ مسمات شمائلہ 04 روز قبل اپنے تین بچوں سمیت جمعرات بازار ماڑی پور کے لئے گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگئی تھی۔ واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 72/25 بجرم دفعہ 496A ت پ 3/4 TIP Act درج کیا گیا تھا۔ واقعہ کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے


