وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ”سی ایم ایجوکیشن کارڈ“جاری کرنے کا اعلان

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ”سی ایم ایجوکیشن کارڈ“جاری کرنے کا اعلان،80فیصد سے زائد نمبر پر ایمی ننس،سٹار کارڈ ملے گا
5863سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے طلبہ کی تعداد میں 52 فیصد، ٹیچرزکی تعداد میں 89 فیصداضافہ، طلبہ کی تعداد 2لاکھ 42ہزار بڑھ کر تین لاکھ 68ہزار سے بڑھ گئی
پنجاب بھر پہلے میں آؤٹ سورسنگ کے پہلے فیز بعد ٹیچرز کی تعداد 8037 سے بڑھ کر 15114ہوگئی، سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہ میں تین گنا تک اضافہ
سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے بعد طلبہ کے لئے کرسیاں اور ڈیسک وغیرہ کی تعداد تین لاکھ 71ہزار سے پانچ لاکھ 23ہزار
پنجاب میں ایک ہی طرز کے نئے اور جدیدسکول آف ایمی ننس قائم کرنے کا فیصلہ،پنجاب کی ہر تحصیل میں ایک سکول آف ایمی ننس بنے گا
وزیراعلیٰ مریم نوازکا میٹرک ٹیک کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا اعلان، کلاس فائیو سے ٹیکنیکل ایجوکیشن بطور مضمون شامل کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت
ٹیکس بک بورڈ کی نصابی کتابوں کے پراجیکٹ میں ایک ارب روپے کی بچت کا ریکارڈ،پہلی مرتبہ مارچ میں نصابی کتابوں کی اشاعت اورفراہمی کا ہدف مکمل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سکولوں میں پینے کے پانی، وائٹ واش اور فرنیچر کے لئے 90دن کی ڈیڈ لائن دے دی، ہر سال دو ملین بچوں کی انرولمنٹ کا ہدف
بھکر اور لیہ سمیت دیگر اضلاع میں سکول میل پروگرام کے اجراء کے لئے فوری اقدامات کا حکم، ایجوکیشن افسروں اور اساتذہ کارکردگی چانچنے کیلئے کے پی آئی سسٹم نفاذ کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر لاہور کے 338سکولوں میں انگلش بول چال کی کلاسز کے پائلٹ پراجیکٹ کا اجراء،سرکاری سکولوں میں انٹرنیشنل کورسز کرانے اور اور سرٹیفکیٹ دینے کی تجویز پر اتفاق

اپنا تبصرہ بھیجیں