27

سندھ پبلک سروس کمیشن کے متنازع امتحانات، مزید 23 امیدواروں کی درخواست پر سماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ ہائیکورٹ میں سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) کے متنازع امتحانات سے متعلق مزید 23 امیدواروں کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 اگست تک جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن نے درخواست دائر کرنے والے تمام امیدواروں کو فیل قرار دیا، جبکہ ان کے لیے امتحانی نتائج حیران کن تھے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ 30 جون کو بعض امیدواروں کی جوابی کاپیاں دوبارہ چیک کرنے کا حکم دے چکی ہے، جس کے باعث نتائج بھی روکے گئے ہیں۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق عدالت نے آئی بی اے کو ایک ماہ کے اندر بعض امیدواروں کے جوابی پرچے دوبارہ جانچنے کی ہدایت بھی کی تھی۔ درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ ان کے جوابی پرچے بھی دوبارہ چیک کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔:::

اپنا تبصرہ بھیجیں