19

والد اور چچا نے 10 سالہ بچے کو تشدد کر کے قتل کر دیا، گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، سرجانی: پولیس کے مطابق 10 سالہ حیدر ولد اظہر گزشتہ روز اپنی والدہ کے گھر سے والد کے گھر آیا تھا۔ والدہ اور والد کے درمیان گھریلو تنازعے کے باعث والد اظہر ولد مظہر اور چچا سلطان ولد مظہر نے بچے پر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں بچے کی موت واقع ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تشدد میں استعمال ہونے والے آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے کاروائی جاری ہے اور ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، بتایا گیا ہے۔

ذمہ دار اور حقائق پر مبنی صحافت کے فروغ کے لیے HRNW (ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ) کو سپورٹ کریں۔
Support HRNW: https://www.hrnww.com/?page_id=1083

اہم نوٹ (ڈسکلیمر)
یہ خبر پولیس تحقیقات اور ابتدائی معلومات پر مبنی ہے۔ مزید تفصیلات تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آ سکتی ہیں۔ HRNW غیر جانبدار اور ذمہ دار رپورٹنگ کا پابند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں