اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی دارالحکومت میں خاتون اور اس کی بیٹی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ مارگلہ میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آر کے مطابق مقدمہ 5 مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مدعیہ مقدمہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ 23 فروری کو جمال نامی شخص نے دوستوں کے ہمراہ ہمارا راستہ بلاک کیا اور ہماری گاڑی چھیننے کی کوشش کی۔
مدعیہ کے مطابق میرے سمجھانے پر جمال نے مجھ پر اور میری بیٹی پر بدترین تشدد کیا، اور مجھے اور میری بیٹی کو بالوں سے گھسیٹا، انہوں نے ہمارے بیگ چھین لیے جس میں 20 لاکھ کیش اور 10 تولے سونا موجود تھا


