28

ٹنڈو باگو میں BISP فنڈز میں خردبرد، ایف آئی اے کی کارروائی، ملزم گرفتار

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کرائم سرکل حیدرآباد نے ٹنڈو باگو میں کارروائی کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں مبینہ خردبرد، مستحقین کی رقوم میں غیرقانونی کٹوتیوں اور الفا پے ڈیوائسز کے ذریعے فراڈ میں ملوث ملزم خان بھیل کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی ایف آئی آر نمبر 40/2025 کے تحت عمل میں لائی گئی۔ تحقیقات میں سامنے آیا کہ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر غیرقانونی بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے فنڈز نکلوائے اور الفا پے ڈیوائسز کا غلط استعمال کرتے ہوئے مستحقین کو نقصان پہنچایا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور ڈائریکٹر حیدرآباد زون کی ہدایات پر کرپشن، مالیاتی فراڈ اور سرکاری فنڈز میں خردبرد کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور مستحق شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں