منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ پنکی کا 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عدالتوں میں زیرِ سماعت مختلف مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ کراچی کی عدالت نے منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ پنکی کا 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل کی عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے قتل کے مقدمے میں ملزمہ پنکی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 دن کی توسیع کر دی۔ عدالت نے ملزمہ کو پیر کے روز دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ ضلع جنوبی میں درج دیگر 13 مقدمات میں ملزمہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔

ادھر ملیر کی عدالت نے سچل تھانے کے کیس میں انمول عرف پنکی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو 14 روز کے اندر چالان جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس حوالے سے پراسیکویشن کا کہنا ہے کہ ملیر کی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں