کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پریڈی پولیس اسٹیشن کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شہباز ولد طارق جمال کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی، جس کا نمبر K I Y-5616 ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 324/2026 زیر دفعہ 381-A/511 تعزیراتِ پاکستان تھانہ پریڈی میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں موٹر سائیکل چوری اور لفٹنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔


