اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیر صحت سید مصطفے کمال نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، وزارت صحت آمد پر وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب اور وزارت کے سینئر حکام نے وفاقی وزیر صحت کا استقبال کیا، وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر صحت سید مصطفے کمال نے اہم اجلاس کی صدارت کی، وفاقی وزیر صحت کو صحت کے امور بارے تفصیلی بریفننگ دی گئی ترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس میں فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈی جی ہیلتھ اور دیگر سینیر افسران موجود تھے، پی ایم ڈی سی ڈریپ پاکستان نرسنگ کونسل پولیو اور ہسپتالوں کی ورکنگ بارے بھی بریفننگ دی گئی بریفننگ کے بعد وفاقی وزیر صحت سید مصطفے کمال نے وزارت صحت کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کو اپنی مخلوق سے بہت پیار ھے، خدا کی مخلوق کے کام آنا سب سے بڑی عبادت ھے ، صحت کی وزارت ایسا ادارہ ھے جس سے کروڑوں عوام کی زندگیاں وابستہ ہیں سید مصطفے کمال نے مزید کہا کہ ہمارے کیے جانے والے فیصلوں کے اثرات بلواسطہ یا بلواسطہ ملک میں بسنے والے عوام پر پڑتے ہیں ، میں جب تک یہاں ہوں اس بات کو یقینی بناوں گا کہ ہمارے فیصلوں اور اقدامات سے عوام کی زندگی پر اچھے اثرات رونما ہوں


