کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ بار کونسل کے زیراہتمام کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 5 ماہ کی تاریخ سے کل 7 مئی کو منعقد ہونے جا رہے ہیں- ان انتخابات میں سندھ بار کونسل نے سخت طریقہ کار مرتب کرتے ہوئے تمام امیدواروں کے انتخابی ٹینٹ لگانے پر پابندی لگا دی ہے ، اس حوالے مذکورہ انتخابات میں جنرل سیکرٹری کے امیدوار اور سابق انتظامیہ میںجوائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات دینے والے عمران عزیز ایڈوکیٹ نے آگاہی دیتے ہوئے کہا ہے کہ معزز وکلا حضرات اب سندھ بار کونسل کے کے قائم کردہ انتخابی ٹینٹ میں اپنے ووٹ کی پرچی اور اپنے پولنگ اسٹیشن کا پتہ کر سکتے ہیں، عمران عزیز نے کہا تمام معزز وکلا اپنے ساتھ سندھ بار کونسل کا کارڈ یا اوریجنل شناختی کارڈ ساتھ لے کر آئیں کیونکہ ان کے بغیر نہ ان کی پرچی بنے گی اور نہ ہی وہ ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں، اس سلسلے میں کراچی بار ایسوسی ایشن کا کارڈ بھی کارآمد نہیں ہو گا ، عمران عزیز نے ایچ آراین ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وکلا اپنے دل کی آواز کے مطابق ووٹ دیں اور ایسے امیدوار منتخب کریں جو وکلا کا وقار ان کی معاشرہ میں قدرومنزلت بڑھانے کے لئے پرعزم ہوں


