ضلع کیماڑی میں پولیس کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی کراچی کے تھانہ سائیٹ اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث آئی آر لسٹڈ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کریم اللہ عرف بنٹی کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 52 گرام آئس برآمد کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اس سے قبل بھی دو مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف درج مقدمات میں ایک مقدمہ نمبر 265/25 اور دوسرا 265/24 شامل ہے، جو تھانہ سائیٹ اے میں درج ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت نیا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں