پاکستان میں سولر انقلاب، عالمی کشیدگی کے باوجود توانائی بحران سے محفوظ: امریکی میڈیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) بڑے پیمانے پر شمسی توانائی کے استعمال کے باعث پاکستان عالمی کشیدگی اور ایران جنگ کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے باوجود توانائی بحران سے محفوظ رہا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے CNN کے مطابق ایران جنگ اور خطے میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم اس کے باوجود پاکستان واحد ملک ہے جو توانائی کے شدید بحران سے محفوظ نظر آتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو سے تین برسوں کے دوران پاکستان میں بڑے پیمانے پر سولر پینلز کی تنصیب کی گئی، جس کے نتیجے میں اندازاً 25 فیصد بجلی شمسی توانائی سے حاصل کی جا رہی ہے۔

سی این این کے مطابق سولر انرجی کے فروغ نے نہ صرف پاکستان کو مہنگے ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد دی بلکہ عالمی توانائی بحران کے اثرات سے بھی بچائے رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں