کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائی کورٹ میں نیب قوانین میں تبدیلی کے بعد مقدمات کی حیثیت کا تعین کرنے کیلیے 7رکنی کمیٹی کی تشکیل
عدالت نے 80 سالہ ملزم کانام ای سی ایل سے خارج کرنے کا معاملہ کمیٹی کو بھیجوادیا
مسعود جعفری دل کے مریض ہیں، پیس میکر لگا ہوا ہے، وکیل درخواست گزار
انہیں علاج کیلئےبیرون ملک جانا پڑتا ہے، نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے ، وکیل درخواست گزار
کمیٹی کی تشکیل کے بعد اسے موقع دیاجاناچاہیےکہ وہ کیسز کی حیثیت کا فیصلہ کرسکے، عدالت
ممکن ہے یہ کیس اینٹی کرپشن کورٹ چلا جائے، بہترہوگا کہ وہی عدالت کوئی فیصلہ کرے، جسٹس عمر سیال کےریمارکس
طبیعت کی خرابی کے باعث درخواست گزارکی زندگی کو مسائل پیدا ہوسکتے ہیں،وکیل
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں دوبارہ ہائی کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں
عدالت نے درخواست نمٹا دی


