یوم خواتین : ایف آئی اے بھی خواتین کی تعریف میں‌ رطب اللسان

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب – خواتین اہلکاروں کو خراج تحسین ، تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے جان محمد اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر اعلی افسران کی شرکت، تقریب میں ملک کے مختلف زونز میں خدمات انجام دینے والی خواتین افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی اور خواتین اہلکاروں نے اپنے پیشہ ورانہ تجربات اور چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے عباس احسن نے اپنے خطاب میں ادارے میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا

ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ سمیرا اعظم کی فیٹف گرے لسٹ کے حوالے سے کاوششیں نہ صرف ادارے بلکہ ملک کے لئے خوش آئند ہیں۔ عباس احسن نےمزید کہا ڈپٹی ڈائریکٹر نازیہ امبرین،سب انسپکٹر کنزہ اور دیگر خواتین افسران کی سائبر کرائم، امیگریشن، انوسٹیگیشن، ایڈمن کے شعبوں اور ادارے میں جدت لانے کے حوالے سے دی جانے والی خدمات قابل ستائش ہیں۔ احسن عباس نے کہا کہ ایف آئی اے میں خواتین اہلکاروں کا تناسب دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ تقریب کے اختتام پر ڈی جی ایف آئی اے جان محمد نے خطاب کیا اور خواتین اہلکاروں کے کردار کو سراہا ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ادارے میں ہر سطح پر خواتین کی شمولیت ان کی قابلیت اور ادارے میں صنفی مساوات کے عزم کا مظہر ہے۔ آپ کی خدمات نہ صرف اس ادارے کے لیے ناگزیر ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک مشعلِ راہ ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈی جی ایف آئی اے نے بہترین کارکردگی پر خواتین آفسران میں شیلڈ تقسیم کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں