وفاقی کابینہ کے حجم میں‌ مزید اضافہ، قرض میں ڈوبے ہوئے ملک کی عوام کو مبارک

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی کابینہ کے نئے اراکین کو وزارتوں کے قلمدان سونپ دیے گئے۔ کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور، علی پرویز کو وزارت پیٹرولیم جبکہ حنیف عباسی کو وزیر ریلوے مقرر کر دیا گیا ہے۔

خالد مگسی کو سائنس و ٹیکنالوجی، معین وٹو کو آبی وسائل، محمد جنید انور کو میری ٹائم افیئرز، رضا حیات کو وزارت دفاعی پیداوار اور شزہ فاطمہ خواجہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت دی گئی ہے۔

سردار محمد یوسف کو وزارت مذہبی امور اور بین المسالک ہم آہنگی کی وزارت دی گئی ہے جبکہ رانا مبشر اقبال کو پبلک افیئرز یونٹ اور مصطفیٰ کمال کو نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی وزارت دی گئی ہے۔ اورنگزیب خان کچھی کو قومی ثقافتی ورثے کی وزارت تفویض کی گئی ہے۔

مختار احمد ملک کو وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، طلال چودھری وزیر مملکت برائے داخلہ ونارکوٹکس کنٹرول، وجیہہ قمر کو وزیر مملکت برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ مقرر

اپنا تبصرہ بھیجیں