لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز مستعفی ہو گئے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) 6 مارچ 2025، جمعرات – لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔ استعفے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم قانونی حلقوں میں اس فیصلے پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں

استعفی کے مطابق انہوں نے صدر مملکت کو لکھا ہے کہ انہوں نے 2016 میں لاہور ہائی کورٹ میں جج کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں اور اس دوران چالیس ہزار سے کیسز کے مقدمات کا فیصلہ کیا لیکن ذاتی مشکلات کے باعث‌ وہ اپنا عہدہ برقرار نہیں‌رکھ سکتے اس لئے ان کا استعفی منظور کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں