لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق لاڑکانہ پولیس کی سماجی برائیوں کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری۔
تھانہ علی گوہر آباد کی حدود پیر شیر روڈ والے میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ۔
09 جواری گرفتار۔
گرفتار جواریوں میں ممتاز، خالد،برکت،اسد اور دیگر شامل ہیں۔
ملزمان سے کیش اور تاش کے پتے برآمد کرکے سی آئی اے پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ملزمان کا کرمنل رکارڈ چیک کرنے سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں۔


