کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں سردار آصف کی گمشدگی کے خلاف درخواست کی سماعت
ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر، ایف آئی اے اور نادرا حکام عدالتی احکامات پر پیش
عدالت کا تفتیشی افسر کو جمعرات تک لاپتا شہری کے دوسرے نمبر کا کال ریکارڈ نکال کر پیش کرنے کا حکم
گمشدہ شہری کے اہلخانہ کو بلاک شناختی کارڈز کی تصدیق کے لیے پیر کو نادرا آفس سے ملنے کی ہدایت
شہری کی اہلیہ نے ایک نمبر فراہم کیا، اسکی بیوی سے رابطے کی ایک کال کی تصدیق ہورہی ہے،تفتیشی افسر
گمشدگی کی اطلاع دینے والے بیٹے سے رابطے کی تصدیق نہیں ہورہی، تفتیشی افسر
گمشدہ شہری کے اپنے نمبر سے نامعلوم شخص نے کال کی کہا درخواست واپس لے لو انہیں چھوڑ دیں گے،بیرسٹر صلاح الدین احمد وکیل درخواست گزار
کچھ دن پہلے گمشدہ شہری کے نمبر سے اہلیہ کو میسج موصول ہوا ہے، وکیل درخواست گزار
مسیج دیکھائیں پولیس کو، جسٹس ظفر احمد راجپوت
یہ دوسرا نمبر ہے اس کی ریکارڈنگ ہمارے پاس نہیں ہے،تفتیشی افسر
اگلی جمعرات کے لیے کیس رکھ رہے ہیں،اس نمبر کا ڈیٹا بھی پیش کریں،جسٹس ظفر احمد راجپوت
نادرا نے گمشدہ شہری کی فیملی کے شناختی کارڈز،بنک اکاونٹس سب بلاک کردیا ہے، وکیل درخواست گزار
تحریری جواب میں انہوں نے لکھا ہے،فیملی نادرا سے رجوع کریں مسلے کا جائزہ لیا جائے گا،عدالت
سردار آصف نقشبندی کو سیاسی رسوخ رکھنے والے شخص نے ڈی پورٹ کرایا، درخواست
سردار آصف اور اہلخانہ پر قومی شناختی کارڈز اور جعلی دستاویزات کے مقدمات بنائے گئے،درخواست
ایس ایس پی سیکیورٹی اور اسپیشل برانچ نے انکوائری کے بعد درخواست گزاروں کو پاکستانی قراردیا ، درخواست
اس کے باوجود 2019میں جعلی دستاویزات کا الزام عائد کرکے شناختی کارڈز بلاک کرادیئے گئے،درخواست


