لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں تاریخی تبدیلیوں کی تجاویز سامنے آ گئی ہیں۔ مسودے کے مطابق آرمی چیف کو “چیف آف ڈیفنس فورسز” کا عہدہ دیا جائے گا اور سپریم کورٹ کے آئینی اختیارات وفاقی آئینی عدالت کو منتقل ہوں گے۔
مسودے میں سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے اختیارات ختم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ وفاقی آئینی عدالت میں چاروں صوبوں کی برابر نمائندگی ہوگی اور اس کے فیصلے تمام عدالتوں پر لازم ہوں گے۔
ججوں کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ فیلڈ مارشل جیسے عہدوں کو تاحیات درجہ دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس مسودے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔


