دبئی (ایچ آراین ڈبلیو) بھارت آسٹریلیاکو 4 وکٹوں سے شکست دیکر پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلوی ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 264 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جواب میں بھارت نے 265 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا
ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہورمیں کھیلا جائے گا جب کہ فائنل اتوار 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا


