ہم پرامن ہیں مگر اسے ہماری کمزوری نہ سمجھو ترجمان حکومت بلوچستان کو بھی انتباہ

وڈھ (ایچ آراین ڈبلیو) بی این پی کارکنان کے زخمی ہونے پر سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہم پرامن ہے مگر اسے ہماری کمزوری نہ سمجھو ترجمان حکومت بلوچستان کو بھی انتباہ ،سردار اختر مینگل نے وڈھ میں پارٹی کارکنان کے زخمی ہونے کے بعد خاموشی توڑ دی اور سماجی رابطہ کی ایپ ٹوئیٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم پُرامن ہے مگر اسے ہماری کمزوری نہ سمجھو ہم پر چلائی گئی ہر گولی ہمیں یاد ہے ہر ظلم ہمارے دل پر نقش ہے ہم خاموش نہیں اور نہ ہی ہمارا سفر ختم ہوا ہے ہماری آواز ہمارا ہتھیار ہے اور ہم اسے طوفان کی طرح بلند کرے گے۔ایک بیان میں سردار اختر مینگل نے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی ترجمان کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جان اچکزئی بھی ترجمان تھے کوئٹہ میں بیٹھ کر جھوٹ اور من گھڑت باتوں سے نفرت میں اضافہ کیا جا رہا ہے چھوٹا منہ بڑی بات نہ کریں عوامی سمندر دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار حکمران خود کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں