قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق

قلات (ایچ آراین ڈبلیو‌) نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد جانبحق، حملہ آور موقع سے فرار، پولیس کے مطابق روشہر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ریٹائرڈ پولیس اہلکار بینڈ والے عبدالواحد عرف بہادر محمد شہی سکنہ خیل قلات اور دوسرا محمد رفیق قوم محمد حسنی سکنہ شیخڑی بولخے جانبحق ہوگئے نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی تاہم فوری طور پر واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں