سیالکوٹ (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عوام کو آنے والے بجٹ میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔
سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ملک کی حالت کھنڈرجیسی تھی جن پر ہم نے عمارت تعمیر کرنے کی کوشش کی، شہباز شریف کبھی آئی ایم ایف کبھی چین اور کبھی سعودی عرب جاتے رہے، رات کو سوتے تھے تو خوف آتا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ پکڑے گا یا نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا ملک جس نہج پر کھڑا تھا، تباہی ہی تباہی تھی، پی ڈی ایم میں تمام پارٹیوں نے مل کر بڑی محنت سے امید کی کرن دکھائی۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مریم پنجاب کو چار چاند لگا رہی ہے، نواز شریف، مریم نواز اور شہباز شریف جب بھی آئیں گے ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا، دہشت گردی عروج پر ہے، روزانہ فوجی جوان شہید ہو رہے ہیں، فوجی عید کے روز بھی سرحدوں پر پہرا دے رہے تھے۔


