ٹوبہ ٹیک سنگھ؛ نواحی گاؤں چک نمبر 269 گ۔ب کوٹ کھیتران میں بچی سے زیادتی کا واقعہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ایچ آراین ڈبلیو) نواحی گاؤں چک نمبر 269 گ۔ب کوٹ کھیتران میں بچی سے زیادتی کا واقعہ، تفصیلات کے مطابق ظفر نامی شخص نے 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم نے دوسری خاتون کے ذریعے بچی کو بہلا پھسلا کر ساجد نامی شخص کے گھر زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ بچی کے مطابق ملزم نے نشہ آور گولیاں کھلا کر زیادتی کی، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا، بچی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم موقع سے فرارہو گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں