سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ کا پولیس کانسٹیبل بھرتیوں میں مبینہ دھاندلی پر اسٹے آرڈر جاری

سکھر (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ کا پولیس کانسٹیبل بھرتیوں میں مبینہ دھاندلی پر اسٹے آرڈر جاری،

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق، درخواست گزار نے پولیس کانسٹیبل کی بھرتی کے لیے درخواست دی تھی اور 84 نمبر حاصل کر کے تحریری امتحان کامیابی سے پاس کیا۔ بعد ازاں انٹرویو میں بھی منتخب امیدواروں کی فہرست میں اس کا نام شامل کیا گیا، تاہم وکیل کا کہنا تھا کہ سی سی پی او آفس میں نتائج میں مبینہ طور پر ردوبدل کر کے ایک نئی فہرست جاری کی گئی، جس میں من پسند امیدواروں کو شامل کیا گیا۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے پیش کردہ فہرست کو ریکارڈ کا حصہ بنایا اور تمام متعلقہ فریقین کو 8 مئی 2025 کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری امتحان میں شامل تمام امیدواروں کی اصل جوابی کاپیاں پیش کرنے کا حکم دیا۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے نئی بھرتیوں پر تاحکمِ ثانی پابندی عائد کر دی اور جوابدہندہ نمبر 6 کو بھی اصل تحریری امتحان کے نتائج عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت دی۔

عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 8 مئی 2025 مقرر کی۔.z

اپنا تبصرہ بھیجیں