لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 24واں اجلاس، طویل ترین ایجنڈا آئٹمز کی منظوری، اہم فیصلے
پنجاب میں سپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری
طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی چکن کے نرخ کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت
جنسی جرائم کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی منظوری
ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ
ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایئر اسٹرپ کی تعمیر کے فنڈز کی منظوری
پنجاب کی ایئر لائن سروس کے آغاز کی تجویز کا جائزہ
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ٹریفک چالان، جرمانے کی وصولی یقینی بنانے کا حکم
ٹریفک چالان جرمانے کی عدم ادائیگی پر زیروٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی لیگل ریفامز کے لئے پلان طلب
کابینہ کا نئے ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز کی تعیناتی کا خیر مقدم
حکومت آتے ہی سفارشوں کی لائن لگ گئی لیکن کسی بھی سفارش پر عمل نہیں کیا۔ مریم نوازشریف
لاء آفیسرز کی 100فیصد میرٹ پر تعیناتی ہونی چاہیے، بھرتی پر انگلی نہیں اٹھنی چاہیے۔ مریم نوازشریف
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی لاء آفیسرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ججز کی رائے حاصل کرنے کی ہدایت
زیادتی کے واقعات کا سن کر سرشرم سے جھک جاتا ہے۔ مریم نوازشریف
پنک سالٹ پاکستان کا ہے صرف پیکجنگ کرکے فائدہ دوسرے ممالک اٹھارہے ہیں۔ مریم نوازشریف
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ شہریوں نے نگہبان رمضان پر نہایت مثبت رسپانس دیا ہے۔ مریم نوازشریف
25لاکھ 64ہزار گھرانوں کو نگہبان رمضان2025 ء کے چیک مل چکے ہیں۔ مریم نوازشریف
خوشی ہوئی کہ وفاق اور دیگر صوبوں نے پنجاب کے رمضان پیکج کو فالو کیا۔ مریم نوازشریف
جلد 1.5 ملین گھرانوں کو راشن کارڈ دینے جارہے ہیں۔ مریم نوازشریف
کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے،جواب دیں گے۔ مریم نوازشریف
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی عیدالفطر پراشیائے خوردنوش کے نرخ پر کنٹرول رکھنے کی کڑی ہدایت
پہلی بار رمضان میں قیمتیں کنٹرول میں رہیں، لائنز نہیں لگی اوردھکم پیل نہیں ہوئی۔ مریم نوازشریف
15سال میں سب سے سستا رمضان بازار لگانے پر سلمیٰ بٹ اورپوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔ مریم نوازشریف


