خیبر(ایچ آراین ڈبلیو) سیکورٹی فورسز زیر اہتمام لنڈی کوتل میں مدارس کے طلباء کے لیے افطار و عشائیہ کا انعقاد
تحصیل لنڈی کوتل میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے لنڈی کوتل کے مدارس کے طلباء کے لیے ایک شاندار افطار و عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں چار مدارس – دار العلوم اسلامی، فیض القرآن، جامع مسجد ذکریا اور گگرا – کے تقریباً 500 طلباء نے شرکت کی۔
یہ تقریب معاشرے کے ایک نسبتاً نظر انداز طبقے کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔
مدارس کے طلباء اور مہتممین نے اس خوبصورت اور منظم تقریب کو بے حد سراہا اور فرنٹیئر کور (نارتھ) کی کاوشوں کی تعریف کی۔


