کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی صدر علامہ مرزایوسف حسین کی زیر صدارت، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدامین انصاری کی میزبانی میںمقامی ہال گلشن اقبال میںمنعقدہ 17واں سالانہ بسلسلہ عالمی یوم القدس جمعة الوداع ، آل پارٹیز القدس سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ ، سیاسی زعمائ، دانشور ، صحافی ،وکلائ، تاجر ،شاعر و ممتاز شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی غاصبانہ قبضہ اور انسانیت سوز وحشیانہ جارحیت کے خلاف آزادی القدس اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے، بانی اسلامی انقلاب ایران آیت اللہ امام خمینی کے فرمان پر 27رمضان جمعة الوداع کو عالمی یوم القدس جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطین میں یہودیوں کی آبادکاری غیر قانونی ،ناجائز و جرم ہے۔قرارداد مقاصد پاکستان میں بھی فلسطین میں جبری یہودی آبادکاری کی مخالفت و مذمت کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ ،OIC مسلم حکمران غزہ میں فوری جنگ بندی اور غذائی و طبی سمیت ہر قسم کی امداد پہنچانے میں اسرائیلی ظالمانہ رکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے بھرپور طاقت کے ساتھ موثر کارروائی عمل میں لائیں۔حماس ، حزب اللہ سمیت دیگر شہدائے مقاومت فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیںجن کی عظیم شہادتوں نے مجاہدین کے جذبوں حوصلوں کو بلند کرکے نئی جلا بخشی ہے۔شہدائے مقاومت فلسطین نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بلاامتیاز رنگ و مسلک اسرائیل ،امریکہ و استعماری قوتوں کے خلاف آزادی القدس کیلئے متحد و بیدار کردیاہے۔ اسرائیلی گریٹر منصوبے کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔ نام نہاد انسانی حقوق کا علمبردارامریکہ غزہ فلسطین میں لاکھوں نہتے معصوم بچوں ،بوڑھوں ، عورتوں، ہسپتالوں ، عبادتگاہوں ، کیمپوں ، رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کے لئے کھلم کھلا جدید ترین خطرناک اسلحہ فراہم کررہاہے۔ جس سے امریکہ کا اصل قاتل چہرہ دنیا کے سامنے آشکار ہوگیاہے۔شہدائے مقاومت اور ان کی سب سے زیادہ ہر قسم کی مدد کرنے والے برادر اسلامی ملک ایران کو خراج عقیدت وتحسین پیش کرتے ہیں۔پاکستان کے شیعہ سنی علماء و عوام فلسطین و کشمیر کی آزادی ، ملکی امن و استحکام افواج پاکستان کی کامیابی کیلئے متحدو بیدار ہیں۔آل پارٹیز القدس سیمینار کی متفقہ قرارداد میں جیو چینل کے اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ کے حماس کیلئے دہشت گرد کا لفظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے اور جیو سے ان سے لاتعلقی کا اظہار کرکے بے دخل کرنے کا پرزور مطالبہ کیاگیا۔سیمینار میں حکومت سے 23مارچ قرارداد مقاصد پاکستان پر عمل درآمدکا مطالبہ اور اس کی تکمیل و تحفظ کا عزم اور قائدین و شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ہاتھوں میں ہاتھ بلند کرکے فلسطین و کشمیر ، شہدائے مقاومت ، شہدائے افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیاگیا،امریکہ ،اسرائیل مردہ باد ،پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے گئے ۔ سیمینار سے محاذ کے مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی،جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز، فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید محمد عقیل انجم قادری،پاکستان مسلم لیگ علماء مشائخ کے سربراہ علامہ پیر سید ازہر علی شاہ ہمدانی ،مسلم لیگ ن کراچی کے رہنما محمد اسلم خان خٹک ایڈووکیٹ،محاذ کے مرکزی نائب صدر علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی ،متحدہ علماء محاذ ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل، پاکستان نظریاتی پارٹی سندھ کے ترجمان فاضل نوجوان مولانا قاری حافظ محمد ابراہیم چترالی ،بزرگ عالم دین علامہ محمد حسن شریفی ،دی نیشن فورم لاء کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین ممتاز قانون دان و سماجی رہنما نا…


