کراچی، تھانہ جیکسن، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث عادی جرائم پیشہ گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کی کیماڑی کے علاقے میں کارروائی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث سلمان نامی عادی جرائم پیشہ گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد۔

ملزم کو ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر محمد مٹھل شر کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزم نے دوران انٹیروگیشن اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔

جبکہ ملزم اس سے قبل بھی درج زیل پانچ مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

1. مقدمہ الزام نمبر 114/21 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ جیکسن۔
2. مقدمہ الزام نمبر 412/22 بجرم دفعہ 385/386/324734/7ATA تھانہ جیکسن۔
3. مقدمہ الزام نمبر 388/23 بجرم دفعہ 353/186/324/34 تھانہ جیکسن۔
4. مقدمہ الزام نمبر 389/23 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ جیکسن۔
5. مقدمہ الزام نمبر 292/23 بجرم دفعہ 381A تھانہ ماڑیپور۔

ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں