لاڑکانہ پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیاں، 19 ملزمان گرفتار

لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری QPM, PSP کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات پر لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں.

مختلف مقامات سے (19) جرائم پیشہ گرفتار.

اسلحہ، منشیات اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد.

ڈوکری پولیس نے سنہری روڈ والے علاقے سے ملزم ریاض جتوئی کو تین کلو سے زائد (3050) گرام چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے.

سیہڑ پولیس نے رادھن روڈ پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم امین جتوئی کو گرفتار کر لیا ہے.

مارکیٹ پولیس نے جیلس بازار میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایکٹو کرمنل لطیف چنو کو گرفتار کر لیا ہے.

ھٹڑی غلام شاہ پولیس نے اشتہاری ملزم نوید کلہوڑو کو گرفتار کر لیا ہے.

آریجا پولیس نے روپوش ملزم موھن لعل کو گرفتار کر لیا ہے.

رحمتپور پولیس نے قطب میرج حال والے علاقے سے ملزم عبدالمجيد انڑ کو ریوالور + گولیوں سمیت گرفتار کر کے سندہ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے،
دوسری جانب رحمتپور پولیس نے دو دیگر مطلوب ملزمان فیاض بوھڑ اور شوکت عمرانی کو گرفتار کر لیا ہے.

باڈہ پولیس نے منشیات فروش ملزم خادم خاصخيلي کو 260 گرام چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے.

عاقل پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ. گھاڑی روڈ والے علاقے سے 10 جواری گرفتار، کیش اور
تاش کے پتے برآمد، مقدمہ درج، گرفتار جواریوں میں دیدار، نظیر، صغیر اور دیگر شامل ہیں.

اللہ پولیس نے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر کے اصل اونر شہری دیدار علی چنجنی کے حوالے کردی ہے.

گرفتار تمام ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں