کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)23مارچ تجدید عہد وفا کا دن ہے یہ بات ڈسٹرکٹ ساﺅتھ ممبر پاکستان مسلم لیگ (ق) آصف سندھی نے یوم پاکستان کے موقع پر ایک بیان میں کہی انہوں نے کہاکہ یومِ پاکستان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی کسی نعمت سے کم نہیں ہے اس کی قدر کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے23مارچ1940وہ تاریخی لمحہ قیامِ پاکستان کی بنیاد بنا اور قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد کو ایک نیا حوصلہ ملاآصف سندھی نے کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں اتحاد، قربانی اور محنت کی اہمیت سکھاتا ہے تاکہ ہم اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیںانہوں نے کہاکہ یومِ پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم دن ہے جو ہمیں قربانی، عزم اور اتحاد کی یاد دلاتا ہے 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں ایک تاریخی قرارداد منظور کی گئی، جس میں مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ریاست کا مطالبہ کیا گیا اس دن نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک واضح مقصد دیا اور تحریکِ آزادی کو ایک نئی سمت عطا کییہی وہ دن تھا جب مسلمانوں نے تہیہ کر لیا کہ وہ ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے بغیر نہیں رہ سکتے جہاں وہ اپنے دین، ثقافت اور روایات کے مطابق زندگی گزار سکیںآصف سندھی نے کہا کہ یومِ پاکستان کے موقع پر پورے ملک میں حب الوطنی کا جوش و خروش دیکھنے کو ملتا ہے سرکاری اور نجی اداروں میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، اسکولوں میں طلبہ ملی نغمے گاتے ہیں اور تقاریر پیش کرتے ہیں اس دن ہمیں اپنے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہیے جنہوں نے اپنی جانیں قربان کر کے ہمیں ایک آزاد ملک دیااورہمیں یہ عہد بھی کرنا چاہیے کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دن رات محنت کریں گے، تاکہ یہ ملک دنیا میں ایک عظیم قوم کے طور پر ابھرے انہوںنے کہاکہ آج کے دن پاکستان کے دفاع کےلئے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں


