کچھی میں یوم پاکستان کی تقریب جوش و ولولہ سے منائی گئی

کچھی (ایچ آراین ڈبلیو) یوم پاکستان 23 مارچ کی مرکزی تقریب سادہ اور پروقار انداز میں ڈپٹی کمشنر کچھی آفیس کے لان میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہانزیب بلوچ نے ایس ایس پی رانا محمد دلاور کے ہمراہ قومی پرچم کشائی کی، لیویز اور پولیس جوانوں کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی تقریب میں ڈی ڈی او ای کچھی میر عبدالنبی ساسولی سمیت سرکاری محکموں کے ضلعی افسران اور سیاسی سماجی و طلباء نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے خطاب میں کہا کہ تعمیر پاکستان کے لئے ہمیں اسی جذبے کی ضرورت ہے جو تحریک پاکستان میں دیکھنے کو ملا ہمیں پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیئے مقرر نے کہا کہ پاکستان ہماری شناخت ہے اس کی بقاء وسلامتی کے لیے ہمیں اپنے ذاتی مفادات قربان کر دینے چاہیےڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 23 مارچ ہماری ملی تاریخ کا عظیم دن ہےآج کے دن مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا اور سخت جد وجہد کے باعث 14 اگست1947 کو پاکستان معرض وجود میں آیا ڈپٹی کمشنر نے کہا قرارداد پاکستان والے جذبے کو زندہ کرکے ہم اپنی منزل حاصل کر سکتے ہیں 23 مارچ کا جشن تمام پاکستانیوں کے لیے ایک یادگار لمحہ ہوتا ہے آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی سلامتی و بقاء کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے 23 مارچ ہمارا تاریخ ساز دن ہے اسی روز ہم سوئے منزل چلے صرف سات سال کے اندر ہم اپنی منزل تک پہنچ گئے انہوں نے کہا کہ تعمیر پاکستان ہمارا خواب ہونا چاہیے قائد اعظم محمد علی جناح نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے پیش کردہ خاکہ کو حقیقت کا روپ عطا کیا آخر میں ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ اور ایس ایس پی رانا محمد دلاور نے سلامی دینے والے لیویز اور پولیس کے جوانوں کو بہت خوب داد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں