کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس گزشتہ 11 روز سے تاحال معطل ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ضلع کچھی میں 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔
کوئٹہ سے چمن اور اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس اگلے 4 روز کے لیے معطل کر دی گئی۔
ٹرین سروس کی معطلی سے اندرونِ ملک جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ٹرین سروس کی ممکنہ بحالی کے حوالے سے ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی بحال کی جائے گی۔


