عالمی یومِ جنگلات کے موقع پر ایک شاندار سیمینار

ہڑپہ (ایچ آراین ڈبلیو) ہڑپہ میوزیم کے خوبصورت آڈیٹوریم میں عالمی یومِ جنگلات کے موقع پر ایک شاندار سیمینار منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی اور محترم محمد نوید اسلم خان لودھی (ایم پی اے) تھے، جنہوں نے جنگلات کی اہمیت اور ماحولیاتی تحفظ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ محترمہ عائشہ ارشد خان لودھی ( سیاسی راہنما این اے 142)نے جنگلات کے تحفظ اور درختوں کی شجرکاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ جناب نوید اسلم خان لودھی نے حکومتی اقدامات اور پالیسیوں پر روشنی ڈالی جو قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے جاری ہیں۔
سیمینار کی میزبانی ہڑپہ میوزیم کے کیوریٹر احمد نواز ٹیپو نے کی، جبکہ رائے نسیم اللہ سینئر ٹورزم آفیسر نے بھی جنگلات اور سیاحت کے تعلق پر روشنی ڈالی طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی سئنیر صحافی نذیر متین بھٹہ ٹیچر وسیم شہاب بھی ماجود تھے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض عمران سومرا نے خوش اسلوبی سے انجام دیے۔
سیمینار کے اختتام پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء نے ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے اور درختوں کی اہمیت اجاگر کرنے کا پیغام دیا۔ بعد ازاں، مہمانانِ گرامی نے میوزیم کے احاطے میں پودے لگائے، جس کا مقصد شجرکاری کو فروغ دینا اور ماحولیاتی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا تھا۔
تقریب کے شرکاء نے اس بامقصد سیمینار، واک اور شجرکاری مہم کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قدرتی وسائل کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں