کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) )مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے یوم یکجہتی فلسطین و یمن منایا گیا۔اس حوالے سندھ بھراور شہرقائد کی مختلف جامع مساجد کے باہربعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جس میں مظاہرین بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور فلسطین اور یمن میں اسرائیلی بربریت کے خلاف سدائے احتجاج بلند کیا۔احتجاجی مظاہروں سے علامہ باقر عباس زیدی،علامہ صادق جعفری،مختار امامی،علامہ مبشر حسن سمیت دیگر نے خطاب کیا خوجا مسجد مرکزی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ اسرائیل عالمی دہشتگرد اور غاصب ریاست ہے فلسطین اور اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل مسلسل بے گناہ شہروں کو نشانہ بنا رہا ہے صہیونی ریاست کے حالیہ حملوں میں مذید 500 سو سے زائد بے گناہ افراد شہید ہوگئے ایسی طرح اسرائیل کے یمن میں وحشیانہ بمباری کے نتیجہ میں درجنوں شہری شہید ہوگئے جن میں اکثریت معصوم بچوں کی ہے اسرائیل کا عالمی جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کا یہ پہلا واقع نہیں۔ حماس کے جوابی حملوں کے بعد شکست خوردہ اسرائیل معصوم خواتین و بچوں سمیت عام شہریوں کا قتل عام کررہا ہے۔ غزہ پر صیہونی افواج کی جانب سے دوبارہ بمباری کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں سے کم از کم 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔اقوام متحدہ اورعالمی طاقتیں گزشتہ کئی برسوں سے جاری فلسطینی عوام کی نسل کشی پرمجرمانہ خاموش ہیں۔انہوں نے کہاکہ فلسطین پر قبضہ باقی نہیں رہ سکتا ہے اسرائیلی وہ قوم ہے جو سب سے زیادہ موت سے ڈرتی ہے گزشتہ سال پوری دنیا کی ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کو حماس نے فیل کردیاتاریخ دیکھ لیں یہودی ڈرپوک قوم ہیں جلد وہ وقت آئے گا جب بیت المقدس میں نماز ادا کی جائے گی پاکستان کے سیاست دانوں کو چاہئے وہ فلسطین کے لئے اقوام عالم میں آواز اٹھائیں۔۔


