نیو کراچی ٹاؤن میں چیئرمین محمد یوسف کی سربراہی میں منعقدہ افسران کا اجلاس

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو )نیو کراچی ٹاؤن میں چیئرمین محمد یوسف کی سربراہی میں افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکموں کے سربراہان سے کارکردگی اور تجاویز کی رپوٹ طلب کرلی گئیں،محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی ٹاؤن میں افسران کا اجلاس منعقد ہوا، چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے مونسپل کمشنر ایاز حمیداللہ بلوچ کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، ایڈمن ڈائریکٹر شمعونہ صدف،ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد مُشاق خان، ڈائریکٹر فنانس حبیب راجپوت، ایکس ای این M&E ندیم حیدر ، M&E افسر واجد حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نیو کراچی خالد شیخ،سینی ٹیشن افسر ریحان قریشی،پبلک ریلیشن آفیسر نیو کراچی عقیل اختر، سپرٹینڈنگ انجینئر اشفاق حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر انکروچمنٹ محمد کاشف،ڈائریکٹر باغات آفتاب احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس اینڈ ریکوری صدیق علی،محکمہ میڈیکل اور لائبریری کے افسران بھی شریک تھے۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکموں کے سربراہان عوامی خدمت کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں اور اس حوالے سے اپنی تجاویز مرتب کریں،تمام محکمے باہمی تعاون اور مشاورت سے اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنائیں، تمام محکموں کے افسران ملازمین کی حاضری کو 100 فیصد یقینی بناتے ہوئے آفس میں قوائد و ضوابط کے مطابق ڈسیپلین قائم کریں تاکہ خوشگوار ماحول میں بلدیاتی خدمات کو بہتر طور پر سر انجام دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افسران کی بہتر حکمت عملی نے نیو کراچی ٹاؤن کو نمایا مقام دلایا ہے اور اُن کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،انہوں نے کہا کہ عوام بلدیاتی نمائندوں کو اس لئے منتخب کرتی ہے کہ اُن کے بلدیاتی مسائل کوحل کیا جائے اور الحمداللہ ہم آج اس منصف پر موجود ہیں اور اہلیان نیو کراچی ٹاؤن کی ہم سے اُمیدیں وابستہ ہیں لہذا نیو کراچی ٹاؤن کے ہر علاقے میں مسائل کی نشاندہی کی جائے اور اُن کا فوری حل نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے پارکس و پلے گراؤنڈزکو مرحلہ وار تزین و آرائش کے بعد بحال کیا جارہا ہے،ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں اور گلیوں کو پختہ کیا جارہا ہے،جبکہ علاقوں میں موجود واٹر اینڈ سیوریج کے مسائل کو بھی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تعاون سے حل کیا جارہا ہے۔ہماری کوشش ہے کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں