79

جرنلسٹس رائٹس کمیشن آف پاکستان کی صحافی احمد نورانی کی فیملی پر تشدد کی مذمت

لاہور ( ایچ آراین ڈبلیو ) جرنلسٹس رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صحافی احمد نورانی کی فیملی پر تشدد کی مذمت کی گئی ہے ۔ چیئرمین جرنلسٹس رائٹس کمیشن آف پاکستان صابر بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صحافی احمد نورانی نے ثبوتوں کیساتھ خبر دی ۔
بجائے خبر کی تصدیق یا تردید کے صحافی احمد نورانی کی ماں بہنوں اور بہنوئی پر تشدد کیا گیا ۔یہ عمل اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ملک کو آئین و قانون کی بجائے جس کی لاٹھی اسکی بھینس کے اصولوں کے تحت چلایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں صحافت کو جرم بنا دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحافت کا گلہ گھونٹ کر نہ ملک اور نہ جمہوریت کی خدمت کی جاسکتی ہے ۔صابر بخاری نے کہا کہ احمد نورانی کی خبر پر قانونی ایکشن لیا جاتا اگر خبر غلط ہوتی، مگر کسی قانونی پلیٹ فارم کو استعمال کیے بغیر صحافی کے اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنانا لاقانونیت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں