کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ کے 12 اضلاع میں 77 فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ کردی گئی ہے محکمہ خزانہ نے تفصیلات جاری کردیں-حیدرآباد اورنوابشاہ ڈویزن کے 12 ڈویزنوں کے 1665 منصوبوں پر اب ایک چوتھائی رقم خرچ ہونی ہے-
حیدرآباد ڈویزن کے 9 اضلاع اور نوابشاھ ڈویزن کے 3 اضلاع کیلئے ترقیاتی بجٹ جاری کردیا گیا-ضلعی ترقیاتی منصوبوں کے سربراہ ڈپٹی کمشنرز ہوتے ہیں ان کی نگرانی میں ضلع کے اندر ترقیاتی کام ہوتے ہیں-
حیدرآباد ڈویزن کے 9 اضلاع کے 1182 منصوبے اور نوابشاہ ڈویزن کے 3 اضلاع کے 483 ترقیاتی منصوبے ہیں-حیدرآباد ڈویزن کے 9 اضلاع کیلئے 70 ارب 25 کروڑ روپے مختص تھے محکمہ خزانہ نے 70 ارب 30 کروڑ روپے جاری کردیئے-
حیدرآباد ڈویزن کے 9 اضلاع میں اب تک 53 ارب 65 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں جو 68 فیصد ہے-نوابشاہ ڈویزن کے 3 اضلاع کیلئے 26 ارب 93 کروڑ روپے مختص تھے محکمہ خزانہ نے 23 ارب 58 کروڑ روپے جاری کردئیے-
کراچی : نوابشاہ ڈویزن کے 3 اضلاع میں 18 ارب 42 کروڑ روپے خرچ کیے گئے جو 78 فیصد ہے


