کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہری سخت گرمی میں شدید لوڈ شیڈنگ سے بلبلا اٹھے – مختلف مقامات پر احتجاج، ٹریفک کی روانی متاثر۔ذرائع کے مطابق باغ کورنگی پر پانی و بجلی عدم فراہمی پر عوام کا احتجاج، شاہ فیصل کالونی آنے جانے والے روڈ ٹریفک کیلئے بندکردی گئی-
واضح رہے کہ لسبیلہ پر علاقہ مکینوں کا بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج، ٹریفک کی روانی شدید متاثرہوگئی ہے-
بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 پر بھی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام کا احتجاج جاری، حب ریور روڈ اور ناردرن بائی پاس جانے والی سڑکوں کو بلاک کردیا گیا۔


