وزیرخارجہ کا آرمڈفورسزانسٹیٹیوٹ فار ری ہیبیلٹیشن میڈیسن کا دورہ

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا آرمڈ فورسز انسیٹیٹوٹ فار ری ہیبیلٹیشن میڈیسن راولپنڈی کا دورہ-آرمی میڈیکل کور کی سربراہ لفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اور آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ فار ری ہیبیلٹیشن میڈیسن کے سربراہ کمانڈنٹ میجر جنرل ظفر علی اور انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا-وزیر خارجہ نے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ فار ری ہیبیلٹیشن میڈیسن کے سبزہ زار میں پودا لگایا- وزیر خارجہ کو آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ فار ری ہیبیلٹیشن میڈیسن کے دائرہ کار اور کارکردگی کےحوالےسےمفصل بریفنگ دی گئی- وزیر خارجہ نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور زیر علاج پاک فوج کے باہمت اور پر عزم جوانوں سے ملاقات کی-وزیر خارجہ نے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ فار ری ہیبیلٹیشن میڈیسن میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو سراہا-وزیر خارجہ نےزیرعلاج جوانوں کےعزم اورحوصلے کی داد دی-ہماری جری افواج اور قانون نافذ کرنےوالےاداروں نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں-پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح دہشت گردی کےخلاف اس جنگ میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے-آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ فار ری ہیبیلٹیشن میڈیسن ،ملک میں مصنوعی اعضا کا سب سے بڑا اور جدید مرکز ہے جہاں خاص طور پر محاذ جنگ پر زخمی ہونے والے فوجیوں کا علاج کے لیے لایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں